حیدرآباد
ٹرینڈنگ
ایمبولنس اسٹاف نے سی پی آرکے ذریعہ نومولود کی جان بچالی
نومولود کو نیلوفراسپتال ایمبولنس میں منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں اس نوزائیدہ کے دل کی دھڑکن رک گئی جس کے ساتھ ہی ایمبولنس کے تربیت یافتہ اہلکاروں نوین اورراجو نے فوری طورپر سی پی آرکرتے ہوئے اس نومولودکی جان بچائی۔
حیدرآباد: نوزائیدہ کو سانس لینے میں دشواری پر108 اہلکاروں نے سی پی آر کر تے ہوئے اس کی جان بچائی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میدک کے سرکاری اسپتال میں پیدا ہونے والے اس نوزائیدہ کو سانس لینے میں دشواری کا سامناتھا۔
جس کے بعد اس کو شہرحیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفراسپتال ایمبولنس میں منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں اس نوزائیدہ کے دل کی دھڑکن رک گئی جس کے ساتھ ہی ایمبولنس کے تربیت یافتہ اہلکاروں نوین اورراجو نے فوری طورپر سی پی آرکرتے ہوئے اس نومولودکی جان بچائی۔