کانگریس میدان تیار کر لے، بی جے پی دو دو ہاتھ کرنے کو تیار: امیت شاہ
وزیر داخلہ امیت شاہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ2024 میں بی جے پی لوک سبھا کے300سے زائد سیٹیں جیت کر پھر سے مرکز میں حکومت بنائے گی نریندر مودی وزیر اعظم بنیں گے۔
کوشامبی: اترپردیش کے کوشامبی فیسٹیول کی شروعات کرنے کیلئے جمعہ کو پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بجٹ سیشن نہیں چلنے دینے کا الزام حزب اختلاف اور خصوصی طور پرکانگریس پر لگاتے ہوئے تیکھے حملے کئے اور 2024میں پھر سے مودی حکومت بننے کا دعوی کرتے ہوئے چیلینج کیا کہ کانگریس جہاں چاہے وہاں میدان تیار کر لے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مقابلے کے لئے تیار ہے۔
یہاں کڑا دھام کے فسئیو میدان میں تین روزہ کوشامبی فیسٹیول کا افتتاح آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے انجام دیا۔ انہوں نے 612 کروڑ کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا۔ ساتھ ہی ایم پی کھیلوں کا مقابلہ کے فاتح 3124کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا۔
اس کے بعد وزیر داخلہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیاکہ2024میں بی جے پی لوک سبھا کے300سے زائد سیٹیں جیت کر پھر سے مرکز میں حکومت بنائے گی نریندر مودی وزیر اعظم بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام نے 2014میں نریندر مودی کا بھروسہ کرکے انہیں وزیر اعظم بنانے کاکام کیااور ایس پی۔ بی ایس پی کانگریس کا پتہ صاف کردیا تھا۔اسی طرح 2017میں اتر پردیش میں عوام نے 325سیٹیں بی جے پی کی جھولی میں ڈال دی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو اترپردیش کے وزیر اعلی بنے۔
انہیں 2019میں پھر موقع ملاکانگریس سمیت حزب اختلاف کوہرا کر مرکز میں بی جے پی کی حکومت بنی، نریندرمودی وزیر اعظم بنے۔ اس کے بعد 2022میں عوام نے پھر بی جے پی پر بھروسہ کیااور اترپردیش میں دوباری یوگی آدتیہ ناتھ وزیراعلی بنے۔
انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ2024میں یو پی کیاکرے گا۔ جواب میں مودی کے نعرے لگنے لگے۔ اس پرانہوں نے کہا کہ صرف اترپردیش ہی نہیں ملک کے کونے کونے سے مودی مودی کی آواز آرہی ہے۔ ملک کی عوام 2024میں وزیر اعظم کے طور پر نریندر مودی کو چاہتی ہے۔
انہوں نے راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور حزب اختلاف نے مل کر پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن نہیں چلنے دیا ایسا پہلا بار ہوا ہے کہ بجٹ سیشن کے دوران ایک دن بھی بحث نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کوسورت کی ایک عدالت نے نااہل قرار دیا ہے۔ انہیں اس کے لئے اوپری عدالت میں جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے جو قانون بنایا تھااس قانون کا راہل گاندھی نے کچھ لیڈروں کو بچانے کے لئے مخالفت کی اور لاگو نہیں ہونے دیا۔
انہوں نے کہاکہ عدالت نے کوئی پہلی بار راہل گاندھی کوہی سزا نہیں دی ہے بلکہ اس سے پہلے 17ایم ایل اے اور ایم پی کی رکنیت منسوخ کیا جا چکی ہے۔ راہل گاندھی کو قانون پر عمل کرنا چاہئے قانون کی پاسداری ہر شہری کا مذہب ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل بابا بیرون ملک جاکر ہندوستان کی برائیاں کی ہے اس کے لئے انہیں ملک کی عوام معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کی مخالفت کرنے کے لئے میدان تیار کر لے، بی جے پی دو دو ہاتھ کرنے کے لئے تیار ہے۔