حیدرآباد

امیت شاہ 11 فروری کو تلنگانہ کادورہ کریں گے

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیت شاہ بھی اسی پروگرام کے تحت ایک یا دو پارلیمانی حلقوں کا دورہ کریں گے۔ امیت شاہ دونوں پارلیمانی حلقوں میں سے کس میں حصہ لیں گے اس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

حیدرآباد: پارلیمنٹری پرواسی یوجنا کے حصہ کے طورپر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اس ماہ کی 11تاریخ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ کئی مرکزی وزرا پہلے ہی دو تین دنوں سے ریاست کے مختلف پارلیمانی حلقوں میں پرواسی یوجنا میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
پروفیسر محمد مسعود احمد کا دورہ قطر، بحرین و سعودی عرب
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیت شاہ بھی اسی پروگرام کے تحت ایک یا دو پارلیمانی حلقوں کا دورہ کریں گے۔ امیت شاہ دونوں پارلیمانی حلقوں میں سے کس میں حصہ لیں گے اس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

 ذرائع نے کہا کہ ایک یا دو دنوں میں امیت شاہ کے دورہ اور وہ کن پارلیمانی حلقوں میں حصہ لیں گے اس بارے میں واضح ہو جائے گا۔