انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن 81 برس کے ہوگئے

1969 میں امیتابھ بچن کو پہلی بار خواجہ احمد عباس کی فلم ساتھ ہندوستانی میں کام کرنے کا موقع ملا۔لیکن فلم کے ناکام ہونے کی وجہ سے وہ شائقین کے درمیان کچھ خاص پہچان نہیں بناپائے۔

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کو مسحور کرنے والے میگا اسٹار امیتابھ بچن آج 81 برس کے ہوگئے۔ 11 اکتوبر 1942 کو الٰہ آباد میں پیدا ہونے والے امیتابھ بچن نے اپنے کیرئیر کا آغاز کولکتہ میں بطور سپروائزر کیا جہاں انہیں 800 روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی۔

متعلقہ خبریں
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
کٹرینہ کیف 40 سال کی ہوئیں
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے
امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی

سال 1968 میں کلکتہ کی نوکری چھوڑنے کے بعد وہ ممبئی آگئے۔بچپن سے ہی امیتابھ بچن کی دلچسپی اداکاری کی طرف تھی اور دلیپ کمار کی متاثر ہونے کی وجہ سے انہپی کی طرح اداکار بننا چاہتے تھے۔

1969 میں امیتابھ بچن کو پہلی بار خواجہ احمد عباس کی فلم ساتھ ہندوستانی میں کام کرنے کا موقع ملا۔لیکن فلم کے ناکام ہونے کی وجہ سے وہ شائقین کے درمیان کچھ خاص پہچان نہیں بناپائے۔

 1971 میں امیتابھ بچن کو راجیش کھنہ کے ساتھ فلم آنند میں کام کرنے کا موقع ملا۔راجیش کھنہ جیسے سپر اسٹار ہونے کے باوجود امیتابھ بچن کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہے۔ اس فلم کے لیے انہیں معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔

پروڈیوسر پرکاش مہرا کی فلم زنجیر امیتابھ بچن کے سینی کیریئر کی ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔ فلم کی کامیابی کے بعد امیتابھ بچن فلم انڈسٹری میں بطور اداکار اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔

دلچسپبات یہ ہے کہ فلم ’زنجیر‘ میں امیتابھ بچن کو خوش قسمتی سے کام کرنے کا موقع ملا۔1973 میں پروڈیوسر ہدایت کار پرکاش مہرا اپنی فلم زنجیر کے لیے ایک اداکار کی تلاش میں تھے، پہلے انھوں نے دیوآنند سے اس فلم کے لیے درخواست کی اور بعد میں۔

اداکار راجکمار کو کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن کسی وجہ سے دونوں اداکاروں نے زنجیر میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

اداکار پران نے پرکاش مہرا کو امیتابھ بچن کا نام تجویز کیا اور انہیں اپنی فلم بامبے ٹو گوا دیکھنے کا مشورہ دیا۔پرکاش مہرا فلم دیکھ کر بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے امیتابھ بچن کو بطور اداکار منتخب کیا۔زنجیر کی پروڈکشن کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

 اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران راج کپور بھی اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اسی دوران راج کپور نے امیتابھ کی آواز سنی لیکن اس وقت تک انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ آواز کس کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن اس طاقتور آواز کا مالک فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ بن جائے گا۔فلم زنجیر کی کامیابی کے بعد امیتابھ بچن کا شمار اچھے اداکار کے طور پر کیا جانے لگا اور اوہ فلمی دنیامیں ’اینگری ینگ مین‘ کہا جانے لگا۔