جرائم و حادثات

ٹول پلازہ کی عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ملازم ہلاک

ٹول پلازہ میں کام کرنے والے کلیان نامی شخص کی موت ہوگئی۔ مقامی افرادکے مطابق کلیان کل شب تقریباً دو بجے ٹول پلازہ کی عمارت کے اوپر سے گرگیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں جواہر نگر ٹول پلازہ کی عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ٹول پلازہ میں کام کرنے والے کلیان نامی شخص کی موت ہوگئی۔ مقامی افرادکے مطابق کلیان کل شب تقریباً دو بجے ٹول پلازہ کی عمارت کے اوپر سے گرگیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

تاہم، ٹول عملہ اور اس کے ارکان خاندان نے اس کی موت پر کئی شکوک و شبہات کا اظہارکیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی بنیاد پر کیس درج کرکے جانچ کا آغازکردیا۔