شمالی بھارت

طالبہ کو فحش ویڈیو دکھانے کا الزام، پرنسپل پر ایف آئی آر

شریواستو بتایا کہ بدایوں کے ایک کانوینٹ اسکول کے پرنسپل پر جماعت 03کی طالبہ کو فحش ویڈیو دکھانے کی شکایت ملی ہے۔ افراد خاندان نے ملزم پرنسپل کے خلاف صدر کوتوالی میں تحریر دی جس کی بنیا د پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں میں صدر کوتوالی علاقے کے ایک پرائیویٹ کانوینٹ اسکول کے پرنسپل کے خلاف پولیس نے جماعت تین کی بچی کو فحش ویڈیو دکھانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

بدایوں کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر) امت کشور شریواستو نے ہفتہ کو اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پرنسپل کے سرویش گپتا کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس کو ملزم پرنسپل کی تلاش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدایوں کے ایک کانوینٹ اسکول کے پرنسپل پر جماعت 03کی طالبہ کو فحش ویڈیو دکھانے کی شکایت ملی ہے۔ افراد خاندان نے ملزم پرنسپل کے خلاف صدر کوتوالی میں تحریر دی جس کی بنیا د پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

صدر کوتوالی میں درج مقدمے کے مطابق بچی کے افراد خاندان نے بتایا کہ یہ معاملہ اسی ماہ کی 15ستمبر کا ہے۔ افراد خاندان کا الزام ہے کہ پرنسپل سرویش گپتا نے بچے کو اپنے کمرے میں بلا کر اسے موبائل فون سے فحش ویڈیو اور تصویریں دکھائی ہیں۔

افراد خاندان کا کہنا ہےکہ بچی نے اب جاکر انہیں اس معاملے کی جانکاری دی۔ تو اہل خانہ نے آج صبح پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اہل خانہ کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے سرویش گپتا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

a3w
a3w