جرائم و حادثات
سعیدآباد اسٹیل برج پر انووا کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی
حادثے کے وقت کار میں تین نوجوان سوار تھے
حیدرآباد: سعیدآباد اسٹیل برج پر انووا کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ اسٹیئرنگ لاک ہونے کے باعث کار بے قابو ہوکر برج کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے وقت کار میں تین نوجوان سوار تھے۔ ایک تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا۔ ٹکر کے نتیجے میں انووا کار کو شدید نقصان پہنچا اور وہ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تاہم کار میں سوار تینوں نوجوان محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور تفصیلات جمع کیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔