جرائم و حادثات

تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی

تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کی طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ہفتہ کی شب ضلع کے امام پیٹ کے ایس سی ویلفیرریزیڈنشیل کالج میں پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کی طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ہفتہ کی شب ضلع کے امام پیٹ کے ایس سی ویلفیرریزیڈنشیل کالج میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

اس طالبہ کی شناخت ڈی ویشنوئی کے طورپر کی گئی ہے۔ہفتہ کی شب فیرویل پارٹی منعقد کی گئی جس میں اس طالبہ نے شرکت کی۔

اس نے واٹس اپ پر اپنی ماں کو ویڈیوکال کے ذریعہ اس پارٹی کی تفصیلات سے واقف کروایا تاہم جب دوسرے طلبہ سافٹ ڈرنکس پی رہے تھے تویہ طالبہ دوسرے کمرہ میں چلی گئی اور اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

اس طالبہ کے والدین کے مطابق ہاسٹل کے اسٹاف نے ان کو فون کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دختر بیمارپڑگئی ہے۔

انہوں نے فوری طور پرریزیڈنشیل اسکول آنے کی خواہش کی۔جب وہ اسکول پہنچے تو اسٹاف دستیاب نہیں تھا۔انہوں نے ویشنوی کی موت پرشبہ ظاہر کیا۔

a3w
a3w