ایشیاء

ایران میں دہشت گردانہ حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کا اہلکار ہلاک

ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان میں دہشت گردانہ حملے میں پاسداران انقلاب (IRGC) کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔

تہران: ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان میں دہشت گردانہ حملے میں پاسداران انقلاب (IRGC) کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
ایک شخص نے سوتیلے بھائیوں اور خاندان کے 12ارکان کو ہلاک کردیا
ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ
’ایران اور پاکستان کو کوئی اور لڑارہا ہے‘

ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

اطلاعات کے مطابق، آئی آر جی سی کے رکن حسین علی جاودان ایک مشن سے واپس آ رہے تھے جب انہیں خش کاؤنٹی سے صوبائی دارالحکومت زاہدان جانے والی سڑک پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

IRNA کے مطابق، حسین علی سیستان وبلوچستان میں آئی آر جی سی کے سلمان بیس کا ملازم اور ایلیٹ فورس کا ثقافتی ماہر تھا، جو ثقافتی مشن پر مامور تھا۔ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

a3w
a3w