کرناٹک

منگلورو کے بی جے پی رکن اسمبلی کا شرانگیز مطالبہ

دکشن کنڑ کے بلتھان گڑی علاقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی نے سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ پوسٹ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ہندوؤں کی جانب سے ادا کیا گیا ٹیکس صرف ہندوؤں کی ترقی کے لئے خرچ کیا جائے۔

منگلورو: دکشن کنڑ کے بلتھان گڑی علاقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی نے سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ پوسٹ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ہندوؤں کی جانب سے ادا کیا گیا ٹیکس صرف ہندوؤں کی ترقی کے لئے خرچ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
’کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے، ورنہ قانون اپنا کام کرے گا‘
تلنگانہ میں برقی طلب وکھپت میں اضافہ
ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کے لئے تمام میڈیم کے اساتذہ کو موقع دینے کا مطالبہ

بی جے پی رکن اسمبلی ہریش پونجا نے لکھا کہ ”جاریہ مالیاتی سال سے ہندوؤں کی جانب سے ادا کی گئی ٹیکس کی رقم کو صرف ہندوؤں کی ترقی کے لئے خرچ کیا جائے۔

ہندوؤں کی ٹیکس کی رقم دوسر مذاہب کے ماننے والوں پر خرچ کرنا ہندوؤں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ منگلورو میں جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پونجا نے اپنی پوسٹ کو حق بجانب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے ٹیکس کی رقم ہندوؤں کی ترقی پر خرچ کرنے کا مطالبہ غلط نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ڈی کے سریش (کانگریس ایم پی) کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کی۔ کانگریس شمالی اور جنوبی ہندوستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہندوؤں کی ٹیکس کی رقم کا حساب کرنا دشوار نہیں ہے کیونکہ ہر ہندو کے نام کے ساتھ مذہب بھی بتایا جاتا ہے۔ ٹ

یکس کا معاملہ چھوٹا سا مسئلہ ہے لیکن کانگریس ا س کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

a3w
a3w