آندھراپردیش
آندھراپردیش: بائیکس کے شوروم میں آتشزدگی ، 25 لاکھ کا نقصان
عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ تقریبا 25لاکھ روپئے کے مالی نقصان کا پتہ چلاہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پاروتی پورم مانیم میں بائیکس کے شوروم میں اچانک آگ لگ گئی جس میں نئی25 بائیکس جل کر خاکستر ہوگئیں جو فروخت کیلئے تیاررکھی گئیں تھیں۔
ساتھ ہی شوروم میں رکھی بیٹریز بھی جل کرخاکسترہوگئیں۔شوروم سے دھواں دیکھنے کے بعد مقامی افراد نے فوری طورپرفائربریگیڈ کے اہلکاروں کواس بات کی اطلاع دی جو وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔
عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ تقریبا 25لاکھ روپئے کے مالی نقصان کا پتہ چلاہے۔