آندھراپردیش

آندھراپردیش: بیٹری کی فیکٹری میں بڑے پیمانہ پرلگی آگ

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا جس کی وجہ سے فائربریگیڈس کے اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں مشکل ہوئی۔سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور میں بیٹری کی فیکٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ یہ فیکٹری ضلع کے یادامری منڈل میں واقع ہے جس میں پیر کی شام یہ واقعہ پیش آیا تاہم کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
ویڈیو: چین کے شاپنگ مال میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ، 16 ہلاک
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

ذرائع کے مطابق یہ آگ فیکٹری میں جس وقت لگی اُس وقت فیکٹری میں 250ورکرس کام کررہے تھے جو محفوظ طورپر نکلنے میں کامیاب رہے۔اطلاع ملتے ہی چارفائربریگیڈس نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا جس کی وجہ سے فائربریگیڈس کے اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں مشکل ہوئی۔سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی پولیس اور ریونیو کے عہدیدار وہاں پہنچ گئے جنہوں نے جانچ شروع کردی۔متاثرہ علاقہ کو بند کردیاگیا۔کمپنی نے کہاکہ وہ اپنے ملازمین کی سلامتی کے تعلق سے پابند عہد ہے۔