ایشیاء

عمران خان کی پارٹی 26منٹ میں بکھرگئی: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے یہ کہتے ہوئے پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) پر طنز کیا کہ 9 مئی کے تشدد کے بعد انحراف کے نتیجہ میں ساری اپوزیشن جماعت ایک رکشا میں سمٹ جائے گی۔

ملتان: پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے یہ کہتے ہوئے پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) پر طنز کیا کہ 9 مئی کے تشدد کے بعد انحراف کے نتیجہ میں ساری اپوزیشن جماعت ایک رکشا میں سمٹ جائے گی۔

متعلقہ خبریں
عمران خان کی پارٹی کو بامعنی بات چیت کی دعوت
مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی
عمران خان کی جیل بھرو تحریک شروع
مریم نواز کے سینئر نائب صدر بننے سے پارٹی کے کئی قائدین ناراض

انہوں نے عمران خان کے حوالہ سے کہا کہ آج وہ شخص خود پارٹی کا صدر‘ جنرل سکریٹری‘ چیف آرگنائزر‘ ترجمان اور واحد امیدوار ہے۔ دی نیوز نے یہ اطلاع دی۔ مریم نواز نے کہا کہ 26سال کی کڑی محنت کے بعد بننے والی پارٹی 26 منٹ میں بکھرگئی۔

عمران خان فوجی تنصیبات پر 9 مئی کے حملوں کا منصوبہ ساز ہے لیکن اب وہ بات چیت کی بھیک مانگ رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف نے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد کبھی بھی اپنے ورکرس سے سرکاری عمارتوں کو آگ لگانے کو نہیں کہا۔

پاکستان مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ نوجوان‘پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور انہیں ملک کے تحفظ کے لئے متحد ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ فتنہ اب دفن ہوچکا ہے۔

آئیے خوشحالی کے نئے سفر کی شروعات کریں۔ مریم نواز نے طنزیہ کہا کہ اُس شخص کی پارٹی اس حد تک سکڑ گئی ہے کہ اسے اب ایک رکشا میں ڈال کر لے جایا جاسکتا ہے۔