آندھراپردیش

آندھراپردیش:ضلع پرکاشم میں 500روپئے کی نقلی کرنسی نوٹس سے سنسنی

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے ویمل پاڈو گاوں میں 500روپئے کی نقلی کرنسی نوٹس سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے ویمل پاڈو گاوں میں 500روپئے کی نقلی کرنسی نوٹس سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
ویب سیریز سے متاثرہوکر جعلی کرنسی کی اشاعت وچلن کوعام کرنے پر 2 افراد گرفتار
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

ایک شخص نے کرانہ کی دکانوں اور شراب کی دکان میں 500 روپے کے جعلی نوٹ دیئے۔ یہ معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔

دکانداروں نے ان کرنسی نوٹوں کی شناخت جعلی نوٹس کے طور پر کی۔ دکانداروں نے مقامی افرادکے ساتھ مل کر اس کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ ان کو چکمہ دے کر فرارہونے میں کامیاب رہا۔

پولیس کے مطابق گاؤں والوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔