آندھراپردیش

انگالو تشدد کیس،چندرا بابو نائیڈو کو پیشگی ضمانت منظور

عدالت نے تلگودیشم پارٹی کے سپریمو کو ایک لاکھ روپے کے شخصی مچلکہ پر پیشگی ضمانت دی ہے۔ جسٹس کے سریش ریڈی جنہوں نے جمعرات کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

امراوتی: آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو انگالو تشدد کیس میں قبل از ضمانت گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔ اس طرح نائیڈو کو عدالت العالیہ کی جانب سے پیشگی ضمانت مل گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

عدالت نے تلگودیشم پارٹی کے سپریمو کو ایک لاکھ روپے کے شخصی مچلکہ پر پیشگی ضمانت دی ہے۔ جسٹس کے سریش ریڈی جنہوں نے جمعرات کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

 جمعہ کے روز فیصلہ سنایا، پولیس نے 4/ اگست کوضلع انا مایا کے موضع انگالو میں پیش آئے تشدد کیس میں نائیڈو اور دیگر قائدین کے خلاف پولیس ملازمین کو قتل کرنے کی کوشش کا کیس درج کرلیا تھا۔

 نائیڈو کے وکیل پوسانی وینکٹیشور لو نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں جن افراد کو ماخوذ کیا گیا ہے کہ ان افراد کو پہلے ہی ہائی کورٹ سے قبل از وقت ضمانت دے دی ہے اور اس معاملہ میں مداخلت کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کردیا۔

 انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار (نائیڈو) نے اپنی ریالی کیلئے پولیس سے اجازت حاصل کی تھی مگر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے حامیوں نے نائیڈو کے قافلہ پر سنگباری کی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پی سدھا کر ریڈی نے پولیس کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے نائیڈو کو پیشگی ضمانت کی مخالفت کی۔ چندرا بابو نائیڈو، پہلے سے ہی اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں عدالتی تحویل میں ہیں۔