آندھراپردیش

آندھرا پردیش میں آنگن واڑی ورکرس نے ہڑتال ختم کردی

آندھرا پردیش میں آنگن واڑی ورکرس نے ہڑتال ختم کردی کیونکہ ریاستی حکومت نے پیر کو رات دیر گئے ان کے اہم مطالبات کو پورا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں آنگن واڑی ورکرس نے ہڑتال ختم کردی کیونکہ ریاستی حکومت نے پیر کو رات دیر گئے ان کے اہم مطالبات کو پورا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی جس کے ساتھ ہی گزشتہ 42 دنوں سے ریاست گیر احتجاج کرنے والے ان ورکرس نے اعلان کیا کہ وہ اپنی ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
آنگن واڑی جائیدادوں پر تقررات کا تیقن
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

وزیر تعلیم بی ستیہ نارائنا اور حکومت کے مشیر (عوامی امور) ایس رام کرشنا ریڈی کے ساتھ ملاقات کے بعد، یونین کے لیڈروں نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت نے ان کے بعض مطالبات پر مثبت جواب دیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونین لیڈروں نے وضاحت کی کہ حکومت جولائی میں ان کی تنخواہوں میں اضافہ کے معاملے پر غور کرنے اور انہیں تحریری طور پر یقین دہانی کروانے کیلئے راضی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ انہوں نے ریاستی حکومت سے کہا گیا کہ وہ احتجاج کے دوران عملے کے خلاف درج مقدمات واپس لے اور ان کی تنخواہیں بھی ادا کرے جس پر ستیہ نارائنا نے انہیں بتایا کہ اس مسئلہ کو وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے علم میں لایاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آنگن واڑی عملے کی سبکدوشی کی عمر کو 62 سال تک کرنے اور ان کے لیے وائی ایس آر بیمہ کی سہولت میں توسیع کرنے پر راضی ہے۔ حکومت نے آنگن واڑی ورکرس کی سبکدوشی کے فوائد میں اضافہ کرنے سے بھی اتفاق کیا ۔