مذہب

انجمنِ حیدر ویلفیئر سوسائٹی کا پانچواں بلڈ ڈونیشن کیمپ

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سجادہ نشین عمر علی شاہ نے خون کے عطیے کی اہمیت اور اس کے طبی و سماجی فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی


تلنگانہ :  ہنمکنڈہ میں واقع حضرت عبد النبی شاہؒ کے احاطۂ درگاہ میں انجمنِ حیدر ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام جشنِ میلاد النبیؐ کے پُرمسرت موقع پر حسبِ روایت اس سال بھی پانچویں سالانہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جس کی صدارت درگاہ کے سجادہ نشین و متولی عمر علی شاہ عرف صدیق پاشاہ نے کی اور اپنے دستِ سے فیتہ کاٹ کر کیمپ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سجادہ نشین عمر علی شاہ نے خون کے عطیے کی اہمیت اور اس کے طبی و سماجی فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی، جبکہ اس پروگرام میں انوار شاہ قادری سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔