”دی کیرالا اسٹوری“ کے فلم سازوں کی جانب سے ایک اور فلم ”بستر“ کا اعلان
فلم کے پوسٹر میں بندوقوں کے چلنے کی آواز اور ایک سرخ پرچم کے ساتھ جنگل میں چاروں طرف سے گھرے بادل دکھائے گئے ہیں، جن میں ایک بندوق بھی دکھائی دیتی ہے۔ فلم کے پوسٹر میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایک پوشیدہ حقیقت جو ملک میں طوفان کھڑا کرے گی، ”بستر“ ہے۔

بستر (چھتیس گڑھ) : دی کیرالا اسٹوری کے ہدایت کار سدپتو سین اور فلمساز ویپل شاہ نے اپنے آئندہ پراجکٹ ”بستر“ کا اعلان کیا۔ ”سن شائن پکچرس“ کے بیانر تلے آج ٹوئٹر پر یہ اعلان کیا گیا۔
ان کے مطابق فلم بستر ایک حقیقی واقعہ پر مبنی ہوگا اور آئندہ سال 5 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔
پیام میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ فلم ”کیرالا اسٹوری“ آمدنی کے اعتبار سے 200 کروڑ کمانے والی فلموں میں شامل ہوئی ہے۔ ”سن شائن پکچرس“ کی جانب سے ٹوئٹر پیام میں تحریر کیا گیا کہ آئندہ فلم ”بستر“ پیش کیا جائے گا۔
ایک اور حقیقی واقعہ پر مبنی فلم کی نمائش کے لیے عوام تیار رہیں۔ فلم ریلیز کی تاریخ 5 اپریل 2024ء نوٹ کرلیں۔