آندھراپردیش

آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں اسہال سے ایک اور شخص کی موت

آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں اسہال(ڈائریا) سے ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں اسہال(ڈائریا) سے ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
گنٹور بھگدڑ کیلئے جگن کی حکومت ذمہ دار : ٹی ڈی پی قائد
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

ریل پیٹ سے تعلق رکھنے والے شیخ اقبال گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل گنٹور(جی جی ایچ)میں چار دنوں سے زیرعلاج تھے۔

گنٹور کے مختلف علاقوں میں آلودہ پانی پینے سے کئی افراد کو اس اسپتال میں داخل کروایاگیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ متاثرین کی تعداد 70ہے۔

تلگودیشم پارٹی کے انچارج نذیر نے شیخ اقبال کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اورپُرسہ دیا۔

انہوں نے اقبال کی موت کا ذمہ دار حکومت کوقراردیا۔ متاثرہ خاندان کے افرادنے حکومت سے معاوضہ کامطالبہ کیا۔