جرائم و حادثات
اے پی: خوفناک سڑک حادثہ میں 2 افرادہلاک۔ 6شدیدزخمی
آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اوردیگر 6افرادشدیدزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اوردیگر 6افرادشدیدزخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے کپاورم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب وین کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیااوراس وین نے ایک لاری کو ٹکر مار دے دی۔
اس حادثہ میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور6افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔بتایاجاتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے مہلوکین کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی گئی۔
حادثہ کے باعث سڑک پر رکی ہوئی ٹریفک کو بحال کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔