جرائم و حادثات
اے پی:سڑک حادثہ میں 5افراد ہلاک۔6زخمی
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع انامیا میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع انامیا میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ہفتہ کی صبح ضلع کے پلیرومیں اُس وقت پیش آیا جب کرنول ضلع کے نندیال سے تمل ناڈو کے تروناملائی جانے والی طوفان وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ وین، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ 5افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 6شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔