آندھراپردیش

اے پی: سمندر میں 5نوجوان بہہ گئے۔3کی موت

مہلوک طلبا کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق،مہلوکین کی شناخت شری ساکیت، سائی منی دیپ اور جیون ساتوک کے طورپر کی گئی ہے جو امراوتی میں واقع وِٹ کیمپس میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے باپٹلہ ضلع میں سمندرکے ساحل پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سمندر میں نہانے کے دوران پانچ نوجوان بہہ گئے، جن میں سے تین کی موت ہو گئی جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

پولیس اور ماہی گیر لاپتہ دو نوجوانوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

مہلوک طلبا کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق،مہلوکین کی شناخت شری ساکیت، سائی منی دیپ اور جیون ساتوک کے طورپر کی گئی ہے جو امراوتی میں واقع وِٹ کیمپس میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

مہلوک طلبا کی لاشوں کو سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک