شمالی بھارت

بہار کے کئی اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے زمین لرزی

بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں جمعہ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔رات تقریباً 11:33 بجے پٹنہ سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں جمعہ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔رات تقریباً 11:33 بجے پٹنہ سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار

زلزلے کے جھٹکے تقریباً 20 سے 25 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

فی الحال کہیں سے بھی جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلے کا مرکز نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں بتایا جاتا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس سے قبل 22 اکتوبر کو بھی ریاست کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس وقت بھی زلزلے کا مرکز نیپال کا کھٹمنڈو تھا اور اس وقت اس کی شدت 5.6 تھی۔