آندھراپردیش
اے پی:گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
آندھراپردیش کے اونگول کی گاندھی روڈ پر واقع گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے اونگول کی گاندھی روڈ پر واقع گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔
کل شب اس تین منزلہ عمارت میں کثیف دھویں کے ساتھ آگ لگ گئی جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جنہوںنے فوری طورپر فائربریگیڈ کے اہلکاروںکو اس بات کی اطلاع دی۔
فائربریگیڈ کے اہلکاروںنے وہاںپہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیاکہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یاپھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔