جرائم و حادثات
اے پی:بولیروگاڑی الٹ گئی۔20مزدورزخمی
آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 20افرادزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 20افرادزخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے اورواکونڈہ کے حدود میں مزدوروں کو لے جانے والی بولیروگاڑی کے الٹ جانے کے نتیجہ میں پیش آیا۔
اس حادثہ میں 20 مزدورزخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بولیروگاڑی کا ٹائرپنکچر ہوگیا جس کے سبب اس کے ڈرائیور نے توازن کھودیااور یہ گاڑی الٹ گئی۔
زخمیوں کو علاج کے لئے اننت پور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔