تلنگانہ

اے پی: اسپتال میں تھوکنے سے روکنے پر شرابی نے اسٹاف پر حملہ کردیا

اسپتال کے احاطہ میں جگہ جگہ تھوکنے سے روکنے پر برہم ایک شخص نے حالت نشہ میں اسپتال کے اسٹاف پر حملہ کردیا۔

حیدرآباد: اسپتال کے احاطہ میں جگہ جگہ تھوکنے سے روکنے پر برہم ایک شخص نے حالت نشہ میں اسپتال کے اسٹاف پر حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم کے راناستھلم منڈل پرائمری اسپتال میں پیش آیا جس کی ویڈیوسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ایک شخص حالت نشہ میں اسپتال کے اسٹاف سے جھگڑا کررہا ہے اوراس نے اسٹاف پر حملہ بھی کردیا۔

اسپتال کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ اسپتال آنے والوں سے درخواست کی گئی کہ وہ دیواروں پر نہ تھوکیں تاہم اس کا کوئی اثرنہیں ہورہا ہے۔