آندھراپردیش
اے پی: بیٹے کے حملہ میں باپ ہلاک
مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور معائنہ کیا۔ ملزم بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا قتل ڈرائیور کی ملازمت کے معاملہ پر ہوا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔
حیدرآباد: بیٹے کے حملہ میں باپ ہلاک ہوگیا۔یہ واردات اے پی کے کرنول ضلع کے پلاکرتی گاؤں میں پیش آئی۔
اطلاعات کے مطابق رام چاری جو ایمیگنورو آر ٹی سی ڈپو میں ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا، رات کو گھر پر سو رہا تھا کہ اس کا بیٹا ویراسوامی کمرے میں داخل ہوا اور بڑے پتھر سے اس کے سر پر حملہ کیا۔ شدید خون بہنے کی وجہ سے رام چاری موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔