آندھراپردیش

اے پی: خاتون ہوم گارڈ نے بیٹے کے ساتھ نہرمیں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

بتایاجاتا ہے کہ شوہر کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکراس خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے انکاپلی ضلع میں خاتون ہوم گارڈ نے اپنے 6سالہ بیٹے کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ ضلع کے تممپال علاقہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
انکاپلی: پٹاخے فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، 8 مزدور جاں بحق
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

بتایاجاتا ہے کہ شوہر کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکراس خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

اس خاتون ہوم گارڈ کی شناخت جھانسی کے طورپر کی گئی ہے جو اناکاپلی ڈی ایس پی آفس میں ہوم گارڈ کے طور پر کام کرتی ہے۔

اس کی شادی 12 سال قبل قاسم کوٹہ کے رہنے والے اچیوتا راؤ سے ہوئی تھی۔

اس جوڑے کوایک 6 سالہ بیٹا ہے جس کا نام دنیش کارتک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس نے خاتون ہوم گارڈ کا جھگڑاشوہر سے ہواجس کے بعد اس نے اپنے بیٹے کے ساتھ خودکشی کرلی۔