آندھراپردیش

اے پی ہائی کورٹ نے چندرابابوکی ضمانت منظور کردی

آندھراپردیش ہائی کورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کے سلسلہ میں راجہ مہیندراورم جیل میں محروس اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی ضمانت، ان کی صحت کی بنیادوں پر منظورکرلی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش ہائی کورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کے سلسلہ میں راجہ مہیندراورم جیل میں محروس اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی ضمانت، ان کی صحت کی بنیادوں پر منظورکرلی ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

انہیں عدالت نے چارہفتوں کیلئے ضمانت دی ہے۔نائیڈو کی نمائندگی کرنے والے وکلا نے عدالت سے کہاکہ نائیڈو کی موتیا بند کی سرجری کی ضرورت ہے۔

حکومت کاالزام ہے کہ اس اسکام سے سرکاری خزانہ کو 300کروڑروپئے کا نقصان ہوا ہے۔چندرابابو کو 9ستمبر کو گرفتارکیاگیاتھا۔

عدالت نے کہاکہ نائیڈو کو چاہئے کہ وہ 28نومبر یا اس سے پہلے راجہ مہیندراورم کی جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے سامنے خودسپرد ہوجائیں۔

عدالت نے نائیڈو کو ہدایت دی کہ وہ علاج کے سوادیگر کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔کسی سے فون پر بات نہ کریں اور کسی بھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں اور نہ ہی میڈیا سے بات کریں۔

تلگودیشم پارٹی کے ذرائع کے مطابق جیل سے نائیڈو کی رہائی کے لئے تمام امورکی تکمیل کے لئے ایک یا دودن درکارہوں گے۔وہ امکان ہے کہ آرام کرنے کیلئے حیدرآباد میں واقع اپنے مکان واپس ہوں گے۔