کھیل

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

بنگلہ دیش نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں منگل کو پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

کولکاتہ: بنگلہ دیش نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں منگل کو پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا
میانمار میں جھڑپیں : ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی
کولکتہ میں پاکستانی جاسوس گرفتار
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں

آج یہاں ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ پچ خشک ہے اس لیے ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔ ہمارے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے اس لیے ہمیں مثبت رہنا ہے۔ مستقل مزاجی کی کمی ہمارے لیے سب سے بڑی مایوسی رہی ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ گزشتہ میچ میں ہم نے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن پھر بھی لائن عبور نہ کر سکے۔ میں اپنی طرف سے بڑی اننگ کا انتظار کر رہا ہوں۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-

پاکستانی ٹیم:

عبداللہ شفیق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، وسیم جونیئر، حارث رؤف۔

بنگلہ دیش ٹیم:

لٹن داس، تنجید حسن، نظم الحسین شانتو، شکیب الحسن (کپتان)، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، توحید ہردوئے، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شریف الاسلام۔

a3w
a3w