آندھراپردیش
اے پی: ٹرین روک کر مسافرین کااحتجاج
حیدرآباد: اے پی کے تروپتی ضلع کے گڈور میں برونی سے کوئمبتور جانے والی ٹرین کو روک کر مسافرین نے احتجاج کیا۔
حیدرآباد: اے پی کے تروپتی ضلع کے گڈور میں برونی سے کوئمبتور جانے والی ٹرین کو روک کر مسافرین نے احتجاج کیا۔
مسافروں نے زنجیر کھینچ کر ٹرین کو گڈورپر روکا۔ان مسافرین نے الزام لگایا کہ ٹرین کے ڈبہ میں پانی نہیں آ رہا تھا۔
انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ کمپارٹمنٹ میں اے سی کام نہیں کر رہا ہے۔
نیلور میں بوگیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکام کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر انہوں نے زنجیر کھینچ کر ٹرین کو گڈور میں روک دیا۔
اس کے بعد ریلوے کے عملے نے مرمت کا کام شروع کیااورٹرین تقریب تقریبا دو گھنٹے کی تاخیر سے چلائی گئی۔