جرائم و حادثات

اے پی:بیٹی کو مائیکہ نہ بھیجنے پر سسرالی رشتہ داروں نے داماد کا قتل کردیا

بیٹی کو مائیکہ نہ بھیجنے پر سسرالی رشتہ داروں نے داماد کا قتل کردیاگیا۔یہ واردات اے پی کے تنالی ٹاون میں پیش آئی۔

حیدرآباد: بیٹی کو مائیکہ نہ بھیجنے پر سسرالی رشتہ داروں نے داماد کا قتل کردیاگیا۔یہ واردات اے پی کے تنالی ٹاون میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

تفصیلات کے مطابق 25سالہ پینٹر واسو کی محبت کی شادی اسی دیہات کی رہنے والی لڑکی سے ہوئی تھی۔شادی کے بعد سے لڑکی اپنی مائیکے نہیں گئی۔

لڑکی کا باپ اوراس کے رشتہ دارواسو کے گھر پہنچے اور لڑکی کو اس کے گھر بھیجنے کی خواہش کی۔واسو نے اس سے انکار کردیاتو انہوں نے اس سے بحث وتکرار شروع کردی۔

بعد ازاں ان کے رشتہ داروں نے جھگڑاکیاجس کی شکایت واسو نے پولیس سے کی۔پولیس ملازمین نے کہا کہ کچھ وقت بعد وہ وہاں آئیں گے جس کے بعد واسو گھر واپس ہورہا تھا کہ اس کے بھائی نے اس کو فون کرتے ہوئے گھر آنے کی خواہش کی۔

جب وہ گھر پہنچا تو اس کی بیوی کے رشتہ داروں نے جو حالت نشہ میں تھا، واسو پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

ساتھ ہی واسو کے رشتہ دار پر بھی حملہ کیاگیاکیونکہ اس نے واسو پر حملہ کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کے مطابق واسو کی والدہ کو تقریباً چار ماہ قبل فالج ہوا تھا۔ واسو کی بیوی تب سے خدمت کررہی تھی۔