تلنگانہ

تلنگانہ:ایک شخص کی موت کے ساڑھے نو سال بعد یوڈی آئی ڈی کارڈموصول ہوا،ارکان خاندان حیرت زدہ

سننے میں عجیب معلوم ہوتا ہے،حالانکہ یہ سچ ہے۔تلنگانہ میں پیش آئے اس واقعہ جس میں ایک شخص کی موت کے تقریبا ساڑھے نو برس بعد مرکزی حکومت کا یوڈی آئی ڈی(یونیک ڈزایبلٹی آئی ڈی)کارڈ موصول ہوا نے اس کے افرادخاندان کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

حیدرآباد: سننے میں عجیب معلوم ہوتا ہے،حالانکہ یہ سچ ہے۔تلنگانہ میں پیش آئے اس واقعہ جس میں ایک شخص کی موت کے تقریبا ساڑھے نو برس بعد مرکزی حکومت کا یوڈی آئی ڈی(یونیک ڈزایبلٹی آئی ڈی)کارڈ موصول ہوا نے اس کے افرادخاندان کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ملیال کے رہنے والے 70سالہ گنگارام نے اپنی موت سے پہلے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے معذوری کے اس کارڈ کے لئے درخواست داخل کی تھی۔

یہ کارڈ،ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کیاجاتا ہے جس کے ذریعہ معذوری کی پنشن اوردیگر سہولیات حاصل ہوتی ہیں۔

گنگارام کے بیٹے نے اپنے باپ کی موت کے تقریبا ساڑھے نو سال کے بعد اس کارڈ کے موصول ہونے پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کار پہلے مل جاتا تو اس کے باپ کو معذوروں کی پنشن مل جاتی۔

موت کے ساڑھے نوسال کے بعد کارڈ ملنے پر گنگارام کے ارکان خاندان میں حیرت کی انتہانہیں رہی۔ گنگارام کی موت 2014 میں ہوگئی تھی۔

a3w
a3w