آندھراپردیش

اے پی: تیراکی کے دوران دوطلبا غرق

کچھ دیر تک پانی میں کھیلنے کے بعد اچانک ایشور راؤ پانی کے بہاؤ میں بہنے لگا، جسے دیکھ کر ناگی ریڈی نے بچانے کی کوشش کی۔ تاہم، دونوں ہی پانی کی گہرائی میں غرق گئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے پاروتی پورم منیم ضلع میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تیراکی کے دوران دو طلباء غرق ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت ایشور راؤ اور ناگی ریڈی سائی کے طور پر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

دونوں انٹرمیڈیٹ کے طلباء اور قریبی دوست تھے۔تفصیلات کے مطابق، یہ دونوں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے پلی گمّی گئے تھے۔ بعد میں مقامی ندی کے قریب تیرنے کے لئے پہنچے۔

کچھ دیر تک پانی میں کھیلنے کے بعد اچانک ایشور راؤ پانی کے بہاؤ میں بہنے لگا، جسے دیکھ کر ناگی ریڈی نے بچانے کی کوشش کی۔ تاہم، دونوں ہی پانی کی گہرائی میں غرق گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاشوں کو پانی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ دونوں کی اچانک موت سے دوستوں اور گھر والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔