تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:ایک روپیہ میں گیس سلنڈر، ایک امیدوار کا انوکھااعلان

تلنگانہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے رائے دہندوں کوراغب کرنے کیلئے پُرکشش وعدے کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے رائے دہندوں کوراغب کرنے کیلئے پُرکشش وعدے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین

ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت کانگریس نے جہاں اس تلگو ریاست میں برسراقتدارآنے پر500روپئے میں گیس سلنڈردینے کا وعدہ کیاہے تاہم اس کے جواب میں ریاست کی برسراقتدار بی آرایس نے 400روپئے میں گیس سلنڈر کا وعدہ کردیاہے۔

اس دوڑ میں ایک امیدوار نے آگے بڑھتے ہوئے رائے دہندوں کیلئے صرف ایک روپیہ میں گیس سلنڈرفراہم کرنے کا انوکھاوعدہ کیا ہے۔یہ وعدہ سوشیل میڈیا پر بحث کا موضوع بناہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ اسمبلی صنعت نگر سے آل انڈیافارورڈ بلاک کے امیدوار وی وینکٹیش یادونے یہ اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نہ صرف وہ ایک روپیہ میں گیس سلنڈر فراہم کریں گے بلکہ مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔