حیدرآباد

عازمین حج کیلئے درخواستیں داخل کرنے صدرنشین حج کمیٹی کی اپیل

مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے عازمین 2025 کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی پیر 9 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے عازمین 2025 کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی پیر 9 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع
سبسیڈی لون کی تمام درخواستوں کی منظوری کا مطالبہ

مولانا نے اس سہولت سے استفادہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی آن لائن درخواستیں جو 13 اگست سے شروع کی گئی تھیں‘ آخری تاریخ 9ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عازمین حج اپنے موبائل پر حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in سے بھی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی نے کہا کہ ایسے عازمین حج جن کے پاسپورٹس کی میعاد 15 جنوری 2026 تک ہو‘ وہی درخواستیں داخل کرنے کے اہل ہوں گے۔

عازمین حج کے پاسپورٹس مشین سے نمایاں طور پر پڑھے جانیوالے ہوں۔ عازمین حج آن لائن درخواست داخل کرنے کیلئے تین اہم دستاویزات پاسپورٹ کی زیراکس‘ پاسپورٹ سائز فوٹو سفید بیاک گراؤنڈ‘ کور ہیڈ کی بینک اکاؤنٹ کی پاس بک یا چیک کی زیراکس ساتھ رکھیں۔

حج کی معلومات کیلئے تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہوجائیں۔ تفصیلات کیلئے فون 040-23298793پر اوقات دفترصبح 10:30تا 5بجے شام ربط پیدا کریں۔