مشرق وسطیٰ

حرمین میں نئے ائمہ کی تقرری

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐمیں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری دے دی گئی ہے۔

ریاض(یو این آئی) سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐمیں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن 2.5 ملین افراد شریک

سعودی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت دینی شعبہ کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے نئے اماموں کی تقرری پر شاہی منظوری کی اطلاع دی ہے۔مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے مطابق مسجد الحرام میں 2 امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ مسجد نبوی ؐ میں بھی 2 امام شیخ ڈاکٹر محمد برہجی اور شیخ ڈاکٹر عبد اللہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔اس سے قبل سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین کی جانب سے شاہ سلمان غیرمنفعت بخش فاؤنڈیشن کے لیے ضمنی قوانین کی منظوری کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔

سعودی خبررساں ادارہ ایس پی اے کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ شاہ سلمان غیرمنفعت بخش فاؤنڈیشن خادم حرمین شریفین کی جانب سے انسانوں کی فلاح و بہبود اوربھلائی کے لیے کیے جانے والے کاموں اور اقدامات کی ایک کڑی ہے۔

سعودی فرمانروا نے اس ضمن میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ انسانوں پر کی گئی سرمایہ کاری جس سے ان کی ثقافت و شناخت نمایاں و ممتاز ہوتی ہے کے فلاحی عمل کو ہم جاری رکھیں گے۔

a3w
a3w