حیدرآباد

نئے تلنگانہ سکریٹریٹ کا کچھ ہی گھنٹوں میں ہوگا افتتاح، دیکھئے خوبصورت تصاویر

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت جس کا ابھی کچھ گھنٹوں میں افتتاح ہونے جارہا ہے، جدید ترین خصوصیات اور تعمیراتی عظمت کے ساتھ عصری تقاضوں کا حسین امتزاج ہے۔ یہ عمارت ہند-اسلامی طرز تعمیر کی شاہکار ہے جس کی عظمت اس کے شاندار گنبدوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔