شمالی بھارت

تیستاسیتلواد ایف آئی آر رد کرانے گجرات ہائی کورٹ سے رجوع

سیشن کورٹ نے حال میں ان کی ڈسچارج درخواست خارج کردی تھی جبکہ گجرات ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے پر سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت منظور کی تھی۔

احمدآباد: سماجی جہدکار تیستا سیتلواد نے احمدآباد کرائم برانچ کی درج کردہ ایف آئی آر رد کرانے گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان پر 2002 کے فسادات کیس میں ثبوت گھڑنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
کرپٹو کرنسی معاملہ، گرفتار چار افراد 8فروری تک پولیس کی تحویل میں
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
گجرات کے بلامقابلہ منتخب بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو سمن
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات

سیشن کورٹ نے حال میں ان کی ڈسچارج درخواست خارج کردی تھی جبکہ گجرات ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے پر سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت منظور کی تھی۔ تیستا سیتلواد پیر کے دن ہائی کورٹ سے رجوع ہوئیں اور امکان ہے کہ معاملہ آئندہ چند دن میں سماعت کے لئے آئے گا۔