حیدرآباد

حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش کے انتظامات تیزی سے جاری

شہرحیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش یکم جنوری سے ہر سال کی طرح اس سال بھی لگائی جائے گی جس کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش یکم جنوری سے ہر سال کی طرح اس سال بھی لگائی جائے گی جس کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
حضرت مظہر الدین چشتی القادری رحمہ اللہ کے 54ویں عرس کی تقاریب اختتام پذیر—ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
کل ہند صنعتی نمائش، ٹرافک تحدیدات
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”

حال ہی میں اسمبلی انتخابات کے سبب کاموں میں تاخیر ہوئی تھی تاہم اس کے اسٹالس لگانے اور دیگر کاموں میں تیزی پیداکردی گئی ہے۔

مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے اسٹالس کے لئے درخواستیں داخل کی ہیں۔جاریہ سال صرف 2400اسٹالس لگانے کی ہی اجازت دی جارہی ہے۔

ہر سال نمائش کے کام تین ماہ پہلے شروع کردیئے جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر ان کاموں میں تاخیر ہوئی۔ابھی تک اسٹالس کے الاٹمنٹ کا کام مکمل نہیں ہوپایا ہے۔

اسٹالس کے کام دن اور رات میں جاری ہیں۔جاریہ سال عوام کے لئے سیلفی پوائنٹ بنایاجائے گا۔منتظمین نے کہاکہ اسٹالس کا کام تیزی سے جاری ہے اوریکم جنوری کو اس نمائش کا افتتاح کیاجائے گا۔