مذہب

سنت پڑھنے والوں کے سامنے سے گزر کر جماعت میں شریک ہونا

کم سے کم ستون یادیوار کے پیچھے ، جماعت کی جگہ سے ہٹ کر سنت پڑھیں ؛ تاکہ نماز پڑھنے والوں کو خلل نہ ہو ؛ لیکن اگر کوئی شخص اس کی رعایت نہیں کرے ، تو صف پوری کرنے کے لیے نمازی کے آگے سے گزراجاسکتاہے

سوال:- بعض حضرات جماعت شروع ہونے سے کچھ پہلے اس طرح سنت کی نیت باندھ لیتے ہیں کہ تکبیر اولی میں شرکت کے لیے ان کے سامنے سے گزرے بغیر چارہ نہیں ،

اگر نہ گزراجائے تو صفوں میں خلارہ جائے اور وہ پر نہ ہوسکیں گی، ایسی صورت میں شرعی حکم کیاہے ؟ (مجتبیٰ حسین، حمایت نگر )

جواب:- لوگوں کو چاہیے کہ جب جماعت کاوقت قریب ہواور اندیشہ ہو کہ سنت یانفل پوری ہونے سے پہلے جماعت شروع ہوجائے گی ، توسوائے نماز فجر کی سنت کے کوئی سنت شروع نہ کریں ،

یاکم سے کم ستون یادیوار کے پیچھے ، جماعت کی جگہ سے ہٹ کر سنت پڑھیں ؛ تاکہ نماز پڑھنے والوں کو خلل نہ ہو ؛ لیکن اگر کوئی شخص اس کی رعایت نہیں کرے ، تو صف پوری کرنے کے لیے نمازی کے آگے سے گزراجاسکتاہے ،

گزرنے والوں پر اس کا گناہ نہیں ہوگا؛ بلکہ اس طرح بے محل سنت پڑھنے والے گنہگار ہوں گے: کمن صلی خلف فرجۃ الصف فلایمنعون من المرور لتعدیہ (ردالمحتار: ۲؍۴۰۰)