حیدرآباد

یتی نرسنگھا نند کے خلاف کیس درج کرنے اسد اویسی کا مطالبہ، حیدرآباد کمشنر کو یادداشت پیش

اسد الدین اویسی نے پولیس کمشنر سے نرسنگھا نند کے خلاف کریمنل کیس درج کرنے پر زور دیا۔ اویسی نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر پر نرسنگھا نند قبل ازیں جیل جاچکا ہے اور وہ ضمانت پر جیل سے باہر آیا ہے۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز یہاں حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے اتر پردیش کے ہندوتوا قائد یتی نرسنگھا نند کے خلاف فوجداری کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیونکہ نند نے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلعم کی شان میں نازیبا ریمارکس کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)

 پارٹی کے ارکان اسمبلی اور دیگر قائدین کے ساتھ اسد الدین اویسی نے پولیس کمشنر سے نرسنگھا نند کے خلاف کریمنل کیس درج کرنے پر زور دیا۔ اویسی نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر پر نرسنگھا نند قبل ازیں جیل جاچکا ہے اور وہ ضمانت پر جیل سے باہر آیا ہے۔

ضمانت کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے وہ، اس طرح کے تبصرے نہیں کریں گے۔ اس لئے مجلس اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ یاتی نرسنگھانند کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ ان کے گستاخانہ تبصروں پر ان کے خلاف کیس درج کرنا چاہئے اور انہیں گرفتار کرناچاہئے اسد الدین اویسی نے یہ بات کہی۔