حیدرآباد

سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مری چناریڈی کی برسی تقریب کا اہتمام

متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر اعلی آنجہانی ڈاکٹر مری چناریڈی کی 27 ویں برسی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر اعلی آنجہانی ڈاکٹر مری چناریڈی کی 27 ویں برسی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کو مضبوط بنانے پارٹی قائدین میں اتحاد ضروری: مری آدتیہ ریڈی

تقریب میں ان کے بڑے پوتے کانگریس لیڈر مری آدتیہ ریڈی، افراد خاندان اور دیگر لیڈران نے شرکت کی۔

اندراپارک کے راک گارڈن میں واقع ڈاکٹر مری چناریڈی کی سمادھی پر قائدین نے پھول نچھاور کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مری آدتیہ ریڈی نے بتایا کہ ان کے دادا ڈاکٹر مری چناریڈی نے کانگریس پارٹی کو متحدہ آندھراپردیش میں دو مرتبہ اقتدار میں لایا تھا اور کئی مرتبہ وہ صدر پردیش کانگریس بھی منتخب ہوئے۔

انہوں نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے امکانی نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریاست میں کانگریس کی اقتدار پر واپسی کے یقین کا اظہار کیا ہے۔