کھیل

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان ، پاکستان کے صرف 4 اور ہندوستان کے 11 سابق کھلاڑی شامل

براڈ کاسٹرز اسکائی اسپورٹ نے کمنٹری پینل کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا جس کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک پاکستان کے چار جبکہ ہندوستان کے 11 سابق کرکٹرز کو کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ ایشیا کپ 2023 کے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

براڈ کاسٹرز اسکائی اسپورٹ نے کمنٹری پینل کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا جس کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک پاکستان کے چار جبکہ ہندوستان کے 11 سابق کرکٹرز کو کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں سابق قومی کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں جبکہ پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو پینل میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے ایونٹ میں کمنٹری پینل میں بھارت کے سابق کھلاڑی روی شاستری، گوتم گھمبیر، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سری لنکا ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ایک ایک کرکٹر کمنٹری پینل میں شامل ہے، جس میں اینڈی فلاور ،مارون اتاپتو، سجنے بنگر، میتھیو ہیڈن اور پیوش چاولہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز ملتان سے ہوگا جس میں میزبان ٹیم پاکستان اور نیپال آپس میں ٹکرائیں گی۔ ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔