تلنگانہ

آصف آباد میں تیندوے کی موجودگی سے ہلچل

ان افرادنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تیندوے سے ان کے مویشیوں کی جان کو خطرہ ہے۔ایک کسان نے اس تیندوے کے پیروں کے نشان دیکھے اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے کیرامیری منڈل کے کئی مواضعات میں تیندوے کی نقل وحرکت سے ہلچل مچ گئی۔ مقامی افرا دنے کہاکہ گذشتہ دس دنوں سے یہ جنگلی جانور ان کے علاقوں میں گھوم رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

ان افرادنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تیندوے سے ان کے مویشیوں کی جان کو خطرہ ہے۔ایک کسان نے اس تیندوے کے پیروں کے نشان دیکھے اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی۔

 ایف آر او کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کھیت میں پاؤں کے نشانات کا معائنہ کیا اور یہ نشانات تیندوے کے ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔

a3w
a3w