شمالی بھارت

عتیق احمد کی کراری مساری قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی

غورطلب ہے کہ عتیق احمد کے بیٹے اسد کو ہفتہ کے روز اس کے دادا حاجی فیروز اور دادی کے پاس ہی سپرد خاک کیا گیاتھا۔ اس دوران سکیورٹی کے حوالے سے آسمان سے زمین تک سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

پریاگ راج: مافیا سے سیاست دان بنے عتیق احمد اور اشرف کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ دونوں کو پولیس کی حفاظت میں ہفتے کی رات دیر گئے معمول کے چیک اپ کے لیے کالون اسپتال لے جایا گیاتھا۔

متعلقہ خبریں
عتیق اور اشرف کے چالیسویں کی رسومات برسرعام انجام نہیں دی گئیں
یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
بھوکے پیاسے مرنے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ

 یہیں میڈیا پرسن کے بھیس میں تین حملہ آوروں نے بہت قریب سے پہلے عتیق اور پھر اشرف کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ تینوں حملہ آوروں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے بہنوئی اور سسر کے حوالے کیا جائے گا۔ پانچ ڈاکٹروں کا پینل دونوں بھائیوں کا پوسٹ مارٹم کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عتیق اور اشرف کو سپردخاک کرنے کے لیے کساری مساری قبرستان میں قبریں کھودی جا رہی ہیں۔ سیکورٹی کے پیش نظر آر اے ایف اور پی اے سی کی کئی بٹالین کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔

غورطلب ہے کہ عتیق احمد کے بیٹے اسد کو ہفتہ کے روز اس کے دادا حاجی فیروز اور دادی کے پاس ہی سپرد خاک کیا گیاتھا۔ اس دوران سکیورٹی کے حوالے سے آسمان سے زمین تک سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈرون آسمان پر اڑ رہے تھے جبکہ کساری مساری قبرستان کے اردگرد ہر جگہ پولیس، پی اے سی اور آر ایف کوتعینات کیاگیاتھا۔