آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی
شیڈول کے مطابق آسٹریلیا کو اگست میں نیوٹرل مقام پر افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے تھے۔ لیکن سی اے نے انسانی حقوق کے مدے کی وجہ سے سیریز کو ملتوی کرنے کا انتخاب کیا۔
سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے افغانستان کے ساتھ تین میچوں کی ٹی-20 سیریز ملتوی کر دی ہے۔ سی اے کے بیان کے مطابق افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر کرکٹ آسٹریلیا نے آسٹریلوی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد افغانستان کے ساتھ شیڈول تین میچوں کی ٹی20 سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”
شیڈول کے مطابق آسٹریلیا کو اگست میں نیوٹرل مقام پر افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے تھے۔ لیکن سی اے نے انسانی حقوق کے مدے کی وجہ سے سیریز کو ملتوی کرنے کا انتخاب کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سی اے نے دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں کی کرکٹ میں شرکت کی حمایت کے لیے اپنے مضبوط عزم کو جاری رکھا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی فعال شمولیت جاری رکھے گا۔
نیز افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ مستقبل میں اس بات کا تعین کیاجاسکے کی دو طرفہ میچوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کیا کارروائی کی جاسکتی ہے۔