دہلی میٹرو نے سینٹرل وسٹا کوریڈور کے لیے سینٹرل سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر شروع کیا تعمیراتی کام
اس اسٹیشن کے بن جانے کے بعد سینٹرل سکریٹریٹ اسٹیشن ایک ’ٹریپل انٹرچینج اسٹیشن‘ بن جائے گا، جہاں نئی میجنٹا لائن کا اسٹیشن موجودہ یلو لائن اور وائلٹ لائن سے جڑے گا۔ اس سے سرکاری ملازمین اور لُٹیئنز زون اور آس پاس کے انتظامی علاقوں میں آنے جانے والے مسافروں کو بہت سہولت ہوگی۔
نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے بدھ کو سینٹرل وسٹا کوریڈور کے لیے سینٹرل سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر تعمیراتی کام شروع کر دیا۔
یہ اسٹیشن فیز 5 (اے) کے تحت جنک پوری مغرب سے آر کے آشرام مارگ تک موجودہ میجنٹا لائن کی توسیع کے طور پر بنایا جا رہا ہے۔
اس اسٹیشن کے بن جانے کے بعد سینٹرل سکریٹریٹ اسٹیشن ایک ’ٹریپل انٹرچینج اسٹیشن‘ بن جائے گا، جہاں نئی میجنٹا لائن کا اسٹیشن موجودہ یلو لائن اور وائلٹ لائن سے جڑے گا۔ اس سے سرکاری ملازمین اور لُٹیئنز زون اور آس پاس کے انتظامی علاقوں میں آنے جانے والے مسافروں کو بہت سہولت ہوگی۔
یہ کوریڈور 9.913 کلومیٹر طویل ہے اور اس میں نو زیر زمین اسٹیشن شیواجی اسٹیڈیم، یگے یگین بھارت،سینٹرل سکریٹریٹ، کرتویہ بھون، انڈیا گیٹ، وارمیموریل، ہائی کورٹ، بڑودہ ہاؤس، بھارت منڈپم اور اندر پرستھ شامل ہیں۔
یہ منصوبہ نئی دہلی کے اہم علاقوں تک کنیکٹیوٹی کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سے اہم سرکاری دفاتر، عدالتی اداروں، قومی یادگاروں اور کنونشن سینٹرز تک آسانی سے پہنچا جا سکے گا، ساتھ ہی پورے نیٹ ورک کی صلاحیت اور مسافروں کے لیے سہولت بھی بہتر ہوگی۔
اس موقع پر مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال، وزارت میں سکریٹری اور دہلی میٹرو کے سینئر عہدیداران موجود تھے۔