قومی
وزیرِ اعظم مودی سے اداکار مموٹی کی اہلِ خانہ کے ہمراہ ملاقات
ملیالم سنیما کے سینئر اداکار مموٹی نے 'پدم بھوشن' سے نوازے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سے مع اہل خانہ ملاقات کی۔ ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا، "آج پدم تقریب کے بعد معروف اداکار مموٹی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔"
ترواننت پورم: ملیالم سنیما کے سینئر اداکار مموٹی نے ‘پدم بھوشن’ سے نوازے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سے مع اہل خانہ ملاقات کی۔ ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا، "آج پدم تقریب کے بعد معروف اداکار مموٹی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔”
اس پر مموٹی نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا، ’’میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وزیرِ اعظم نریندر مودی جی سے ہونے والی اس یادگار ملاقات پر شکر گزار ہوں۔ یہ ایک ایسا لمحہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
مموٹی اس اعزازی تقریب میں اپنی اہلیہ سلفتھ، بیٹی سورمی اور اداکار بیٹے دولکر سلمان کے ہمراہ شریک ہوئے۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل کو قومی دارالحکومت میں منعقدہ ایک اعزازی تقریب میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے مموٹی کو پندستانی سنیما میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔