کھیل

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی

تاہم ہندوستانی کپتان روہت شرما نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، اس لیے دونوں کپتانوں کو وہی مل گیا جو وہ چاہتے تھے۔

احمد آباد: آسٹریلیا نے اتوار کے روز کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ گجرات کے احمد آباد میں آج آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنس نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ وکٹ خشک لگ رہی تھی اور اوس کے فیکٹر کو دیکھتے ہوئے انہوں نے بعد میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی

 تاہم ہندوستانی کپتان روہت شرما نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، اس لیے دونوں کپتانوں کو وہی مل گیا جو وہ چاہتے تھے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، دونوں کپتانوں نے سیمی فائنل الیون کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پچ خشک لگ رہی ہے اس لیے آج کے میچ میں اسپنرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔